کلثوم نواز طبیعت خراب ہونے پر لندن کے مقامی ہسپتال میں داخل

لندن :سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے پر لندن کے مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ۔وزیر اعظم کی صاحبزادہ مریم نواز نے قوم سے والدہ کی صحت یابی کے لئے دعاﺅں کی اپیل کرتے ہوئے.

کہا کہ گزشتہ رات کلثوم نواز کو طبیعت خراب ہونے پر لندن کے مقامی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں اب ان کی طبیعت بہتر ہے ۔ واضح رہے بیگم کلثوم نواز کی پہلے بھی کیموتھراپی ہو چکی ہے ۔