نوازشریف نااہل رہے تو آئندہ وزیراعظم شہبازشریف ہونگے ، رانا مشہود

نوازشریف نااہل رہے تو آئندہ وزیراعظم شہبازشریف ہونگے ، رانا مشہود

مظفر گڑھ: نوازشریف کی نااہلی برقرار رہی تو آئندہ الیکشن میں شہباز شریف وزیراعظم کے اہم امیدوار ہوں گے ۔اگر 62،63کی یہی تشریح ہے توقوم کا سوال ہے کہ عمران خان اور جہانگیرترین کو کیوں فارغ نہیں کیاجارہا؟ 
 
مظفر گڑھ میں خادم پنجاب اسکول ٹرانسپورٹ پروگرام کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود  نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف میں اختلافات کی افواہیں نئی بات نہیں ، 1999 کے مارشل لاء کے وقت بھی اختلافات کے حوالے سے باتیں ہوئیں لیکن حقیقت اس کے برعکس نکلی ۔