بینکاک میں گول کیپر کی جلد بازی نے ٹیم کی فتح کو شکست میں تبدیل کر دیا

بینکاک میں گول کیپر کی جلد بازی نے ٹیم کی فتح کو شکست میں تبدیل کر دیا

بینکاک : بینکاک میں ہونے والے ایک فٹبال میچ میں فیصلہ پینلٹی ککس پر گول کیپر کی جلد بازی نے ٹیم کو شکست دلوا دی۔مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی کک گول پوسٹ سے ٹکرادوبارہ واپس گول میں چلی گئی۔گول کیپرگول بچانے کیلئے واپس پلٹا جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

گزشتہ روز بینکاک میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران فیصلہ کن میچ برابر رہا جہاں فیصلہ پینلٹی ککس پر آ گیابینکاک میں ہونے والے ایک فٹبال میچ میں جہاں فیصلہ پینلٹی ککس پر رکا ہوا تھا۔مخالف ٹیم کے کھلاڑی نے کک لگائی جو گول پوسٹ سے ٹکراکرواپس آگئی اورگول کیپر نے وہیں جیت کا جشن منانا شروع کر دیا مگر فٹبال اچھلتی ہوئی دوبارہ گول تک جا پہنچی۔گول کیپرگول بچانے کیلئے واپس پلٹا جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ پینلٹی کک لگانے والے کھلاڑی کی مایوسی خوشی میں بدل گئی۔گول کیپر کو بھی اپنی خوشی بھول کرکھلاڑی کو مبارکباد دینا پڑی ۔