غیر قانونی عمرہ زائرین میں پاکستانی پہلے نمبر پر 

غیر قانونی عمرہ زائرین میں پاکستانی پہلے نمبر پر 

جدہ : سعودی عرب میں سال 1438ھ کے دوران عمرہ ویزوں پر آکر غیرقانونی طریقے سے ٹھہر جانے والوں میں سب سے زیادہ پاکستانی نکلے۔ 14لاکھ53 ہزار440میں سے 6905 معتمر واپس نہیں گئے۔

عمرے پر آکر غیر قانونی قیام کرنے والوں میں نائیجرین کا نمبر دوسرا(1629) اور مصر کا نمبر تیسرا (1081) رہا۔ انڈونیشیا، سوڈان چوتھے اور پانچویں نمبر پررہے۔ ان میں سے ہر ایک کے غیرقانونی قیام کرنے والوں کی تعداد 592ہے.سال 1438ھ کے دوران زیادہ معتمر بھیجنے والے 10ممالک میں انڈونیشیا دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کا نمبر پہلا رہا۔ تیسرا نمبر مصر اور چوتھا نمبر ہندوستان کا رہا۔ ترکی پانچویں نمبر پرآیا۔