قسمت پر یقین رکھتی ہوں، زائرہ وسیم

قسمت پر یقین رکھتی ہوں، زائرہ وسیم

ممبئی: بالی ووڈ  اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا ہے کہ میرے کوئی خواب نہیں ہیں، میں قسمت پر یقین رکھتی ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا ہے کہ میرے کوئی خواب نہیں ہیں، میں وقت کے بہاؤ کے ساتھ چلوں گی،اگر کوئی چیز ہونی ہوتی ہے وہ ہوکر رہتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ قسمت آپ کوراستہ دکھاتی ہے اور آپ کو منزل تک پہنچاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ کے لئے ہم سب نے بہت محنت کی ہے اور خوشی ہے کہ لوگوں کو یہ فلم پسند آئی ہے۔ واضح رہے کہ فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ نے 4 روز میں مجموعی طور پر 31.31 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں