اسلام آباد:پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی لندن سے لاہور آنے والی پرواز میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا جس کے باعث 2 مسافر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا۔ دوران پرواز طیارے میں سوار دو مسافروں نے مکے مار مار کر ایک دوسرے کو زخمی کر دیا۔

کپتان نے لینڈنگ سے پہلے جھگڑے کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی جب کہ پرواز کے لینڈ کرتے ہی ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔