امریکا میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص گرفتار

امریکا میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص گرفتار

واشنگٹن: امریکا خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے آپریشن کرکے میامی شاپنگ مال میں دھماکے کی پلاننگ کرنے والے شخص گرفتار کرلیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایف بی آئی نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے میامی میں دہشتگردی کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت سولانو کے نام سے کی گئی ہے۔

گرفتار شخص میامی شاپنگ مال میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ پولس کا کہنا ہے کہ سولانو میامی کا رہائشی ہے اور اس نے داعش سے متاثر ہوکر بم دھماکے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

مصنف کے بارے میں