کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں نوجوان کھلاڑی قتل

کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں نوجوان کھلاڑی قتل

باجوڑ ایجنسی : باجوڑ ایجنسی میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑنے کے نتیجے میں کھلاڑی سر پر بیٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔


ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں ہونے والے ایک میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں جھگڑا ہو گیا جو بڑھتے بڑھے ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔ اس دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی نے جھگڑا کرنے والے کھلاڑی کے سر پر بیٹ دے مارا جس سے اس کے سر پر اتنی گہری چوٹ آئی کہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے کرکٹر کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ متوفی ان کی ٹیم کا اہم کھلاڑی اور عمدہ صلاحیتوں کا حامل تھا۔ مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔