رباط: مراکش میں داعش کے 6 مبینہ دہشتگردوں کو    گرفتار    کر  لیا   گیا۔

مراکشی حکام کے مطابق داعش کے 6 مبینہ گرفتار دہشتگر حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے ان میں سے ایک دہشتگرد دھماکا خیز مواد اور ہتھیاربنانے کا ماہر ہے ۔انھوں نے بتایا کہ ان تمام کا تعلق مراکش میں داعش سے تعلق رکھنے والے کالعدم گروپ سے ہے جس کو رواں ماہ ہی مسلح کارروائیوں سے ختم کیا گیا،یہ گروپ مراکش کے 8شہروں اور قصبات میں سرگرم تھا۔

مراکشی حکام کے مطابق ان سب کو ایک آپریشن میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں اسی گروپ سے تعلق رکھنے والے گیارہ دہشتگرد گرفتار کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ مراکش میں 2002 کے بعد سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 50 دہشتگرد گرفتار کئے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں