محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن ٹیسٹ یکم نومبر کو کرانے کی درخواست

محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن ٹیسٹ یکم نومبر کو کرانے کی درخواست

ممبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے قومی کرکٹر محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن ٹیسٹ یکم نومبر کو انگلینڈ میں کرانے کی درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ محمد حفیظ کو سری لنکا کے خلاف تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کھلانے کی خواہش مند ہے اور اسی لیے بورڈ نے آئی سی سی کو ای میل کرکے یکم نومبر کو انگلینڈ میں حفیظ کے باولنگ ایکشن ٹیسٹ کی درخواست کی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے تاحال حفیظ کی ای میل کا کوئی جواب نہیں آیا لیکن پی سی بی کو ایک سے دو دن میں مثبت جواب کی امید ہے۔


واضح رہے کہ محمد حفیظ کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں ایکشن مشکوک ہونے پر رپورٹ کیا گیا تھا اور آئی سی سی قوانین کے تحت ایکشن رپورٹ ہونے کے 14 دن کے اندر انہیں اپنے ایکشن کا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ون ڈے سیریز میں تو حفیظ کو باو¿لنگ کرنے کی اجازت تھی لیکن ٹی20 سیریز میں ان کی شرکت مشکوک نظر آنے کے پیش نظر پی سی بی نے آئی سی سی سے درخواست کردی ہے۔