فلم پدماوتی میں دپیکا کے لبا س کا وزن کتنااور یہ لباس کس نے بنایا ؟

ممبئی:فلم پدماوتی میں دپیکا نے جو لباس زیب تن کیا ہے اسے 400لوگوں نے مل کے تیار کیا ہے جس کا وزن 30کلو ہے۔

دیوداس میں مادھوری کی بھاری بھرکم موتیوں والی مالا ہو یا پھر باجی راﺅ مستانی، سنجے لیلا بنسالی کی فلموں کی ایکٹریس کاسٹیوم اور جیولری کے باعث ہمیشہ بحث میں رہتی ہیں ۔فلم پدماوتی میں دپیکا پڈوکون کی انتہائی خوصبورت شہزادی والی لک اب ایک مرتبہ پھر دپیکا سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلم پدماوتی میں دپیکا نے جو خوبصورت شاہی لباس پہن رکھا ہے وہ دراصل دہلی سے تعلق رکھنے والے رمپل اور ہراپریت نارولا نے ڈیزائن کیاہے ،اس لباس کیلئے انہوں نے کافی ریسرچ کی ہے ،اس میں جے پور کی سیر سے لے کر کپڑوں کے کئی مشہور برانڈز کا مشاہدہ کیاہے۔

یہ لباس تیار کرنے میں دیگر 400لوگوں نے بھی محنت کی ہے اور تقریبا پورے بھارت سے ہی مختلف ماہر افراد نے اس کی تیاری میں مدد اور رائے فراہم کی جبکہ اس کے علاوہ دیگر چھوٹے چھوٹے گا?ں سے بھی ماہرین کو اس میں مدد کیلئے بلایا گیا۔اس کا وزن بھی 30کلو ہے۔