کوالالمپور : ملائیشیا کی شمالی ریاست پینانگ میں 2 بسوں کے مابین تصادم کے باعث 8 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے ۔


تفصیلات کے مطابق حادثہ ریاست پینانگ کی ایک شاہراہ پر پیش آیا جب مزدوروں کی ایک بس انجن میں خرابی کے باعث سڑک کنارے رک گئی جبکہ دوسری جانب سے آتی ایک دوسری مسافر بس بریک فیل ہونے کے نتیجے میں 8 مزدور موقع پر ہلاک جبکہ 33 زخمی ہو گئے


زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 23 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے حکام کے مطابق مسافر بس میں انڈونیشین اور نیپالی مزدور سوار تھے ۔