شارجہ: قومی کرکٹر احمد شہزاد نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں مایوس کارکردگی کے بعد ایسی حرکت کی کہ پوری ٹیم کا سر شرم سے جھک گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کھلاڑیوں کو جیتی ہوئی ٹرافی دی تو اس کے بعد تمام کھلاڑی چیمپینز کے بورڈ کے سامنے ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو کیلئے اکٹھے ہو گئے مگر اس موقع پر احمد شہزاد نظر نہیں آئے۔ یہ دیکھ کر ناصرف پاکستانیوں کو حیرت ہوئی بلکہ شرم بھی آئی کہ انہوں نے ”چیمپینز“ کے ساتھ تصاویر نہ بنوا کر کوئی اچھی مثال قائم نہیں کی۔ کیا وہ اپنی کارکردگی سے اتنا مایوس ہیں کہ تصویر بنواتے وقت وہاں غیر حاضر رہے یا پھر دیگر کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کا ملال جس نے انہیں ایسا کرنے پر مجبور کر دیا۔


دلچسپ امر یہ ہے کہ محمد حفیظ اور احمد شہزاد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہے جس میں محمد حفیظ انہیں کچھ کہتے دیکھے جا سکتے ہیں مگر احمد شہزاد نہ میں سر ہلا رہے ہیں۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ محمد حفیظ انہیں گروپ فوٹو بنوانے پر قائل کر رہے تھے مگر انہوں نے پروفیسر کی بھی نہ مانی، اب اس میں کتنی حقیقت ہے؟ یہ تو احمد شہزاد خود ہی بتا سکتے ہیں مگر گروپ فوٹو کے وقت غیر حاضری نے ان کے روئیے پر سوالیہ نشان ضرور لگا دیا ہے۔