بھارتی اداکار اسی ماہ اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوں گے

بھارتی اداکار اسی ماہ اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوں گے


ممبئی:بالی وڈ اداکار ورون دھون فلم اکتوبر کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوں گے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون پہلی بار شوجیت سرکار کے ساتھ ان کی فلم اکتوبر میں کام کر رہے ہیں۔ فلم کی عکسبندی دہلی میں کی جا رہی ہے۔ فلم میں ورون دھون نئی اداکارہ بنیتا سندھو کے ساتھ نظر آئیں گے۔


ورون آج کل اپنے والدین کے ساتھ رہ رہے ہیں اور فلم اکتوبر کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد دسمبر میں اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوں گے۔