سعودی عرب کا اپنے ملک میں ہانگ کانگ بنانے کا اعلان

سعودی عرب کا اپنے ملک میں ہانگ کانگ بنانے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے بحیرہ احمر کے قریب اپنی شمال مغربی ساحلی پٹی پر ایک آزاد اقتصادی زون کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ریاض حکومت کے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے کیا گیا۔

نجوم کہلانے والا یہ زون رقبے میں ملک قبرص سے دو گنا بڑا ہو گا اور اس میں قریب نصف ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اردن اور مصر نے اس پیش رفت پر فی الحال کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ان دونوں ملکوں کی ساحلی پٹی بھی بحیرہ احمر سے ملتی ہیں۔

اقتصادی زون کے قیام کی پیش رفت سرمایہ کاری کے حوالے سے تین روزہ کانفرنس میں ہوئی جو آج سے سعودی عرب میں شروع ہے۔ کانفرنس میں ڈھائی ہزار کے قریب مندوبین اور دو ہزار سے زائد سرمایہ کار شریک ہیں۔

مصنف کے بارے میں