کوہلی اور انوشکا کی شادی سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا

کوہلی اور انوشکا کی شادی سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی سے متعلق حیران کن دعویٰ سامنے آگیا۔ جس کے مطابق دونوں رواں سال دسمبر میں شادی کر رہے ہیں۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما شادی کے ملبوسات تیار کرنے والے بھارتی برانڈ کے ایک اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ابھی اس اشتہار کو ایک ہفتہ ہی ہوا تھا کہ یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دسمبر میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 2018 سے پہلے شادی کا فیصلہ کرلیا۔


دعویٰ کیا گیا کہ اگر ذرائع کی خبریں سچ ثابت ہوئیں تو کرکٹر اور اداکارہ دسمبر 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ویرات کوہلی نے بھارت کے کرکٹ بورڈ سے ذاتی وجوہات کی بناءپر دسمبر میں آرام کرنے کے لیے درخواست کی ہے۔ ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو بتایا کہ انہیں سری لنکا کے ساتھ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے دوران آرام کا موقع دیا جائے، کرکٹر نے آرام کی وجہ شادی نہیں بتائی، تاہم خبریں ہیں وہ شادی کے لیے چھٹیاں لینا چاہتے ہیں۔