قابض بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا

قابض بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا
کیپشن: قابض انتظامیہ نے سری نگر کے تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے ہیں۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا جس کے بعد چار روز کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی۔کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے سری نگر کے علاقے نوگام میں محاصرے کے دوران 2 مزید کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کیا۔

بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے جس پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔قابض انتظامیہ نے سری نگر کے تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے جبکہ سری نگر اور بڈگام میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔

واضح رہے کہ اتوار کو ضلع کلگام میں قابض فوج نے فائرنگ اور دھماکے کر کے 9 کشمیریوں کو شہید کیا تھا جبکہ اگلے روز ایک اور کشمیری دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

مشترکہ حریت قیادت نے آج کلگام تک احتجاجی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔