پاکستان کوارٹرز میں آپریشن 3 ماہ کیلئے موخر کردیا،گورنر سندھ

پاکستان کوارٹرز میں آپریشن 3 ماہ کیلئے موخر کردیا،گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کوارٹرز میں آپریشن 3 ماہ کیلئے موخر کردیا ہے،لوگوں کومتبادل جگہ فراہم کی جائےگی۔

گورنر ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ میری کوشش تھی چیف جسٹس سے درخواست کروں کہ اس معاملے کوحل کریں،وفاقی حکومت کومیری طرح تشویش کاسامناتھا،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم سے بھی پاکستان کوارٹرز کے متاثرین سے متعلق درخواست کروں گا۔