ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کر لیے

ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کر لیے
کیپشن: ویرات نے تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ، فوٹو فائل

ممبئی : بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے میچ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ چھین لیا ہے اور کرکٹ کی دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے تیز ترین 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کیخلاف جاری میچ میں مکمل کیا ہے ۔ ویرات کوہلی نے تیز ترین 10 ہزار رنز کا پہاڑ 205 ویں اننگز اور 213 ویں میچ میں مکمل کیا ۔اس سے قبل تیز ترین دس ہزار رنز کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا اور انہوں نے یہ اعزاز 259 اننگز میں 2001 میں حاصل کیا تھا تاہم کوہلی نے بہت ہی کم اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرکے نیا ریکارڈ بنا دیاہے ۔

خیال رہے کہ  سب سے زیادہ اننگز  میں دس ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ سری لنکا کے کھلاڑی جے وردنے کے پاس ہے ، انہوں نے 333 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے  ۔ویرات کوہلی یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد بڑے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ۔

ویرات کوہلی نے اس میچ میں اپنا 37 ویں سنچری بھی اسکور کی ۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں بھی ویرات کوہلی نے سنچری اسکور کی تھی۔