سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے گھر سے بم برآمد

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے گھر سے بم برآمد
کیپشن: image by facebook

واشنگٹن:سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے گھر سے بم برآمد ، ایف بی آئی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ، امریکی حکام کے مطابق کسی نے سابق صدر کے گھر پر مشتبہ پیکٹ بھیجا تھا۔

 بل کلنٹن کے گھر دھماکہ خیز ڈیوائس کورئیر کے ذریعے بھیجی گئی تھی ، حکام نے مزید کوئی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ، بل کلنٹن نیویارک سٹی میں دو گھروں کے مالک ہیں ، حکام کے مطابق اسی طرح کی ایک ڈیوائس پہلے بھی حکومتی ارکان کے گھر سے برآمد ہو چکی ہے۔

امریکی میڈیا نے یہ بھی خبر دی ہے کہ ایک بم  سابق صدر باراک اوباما کے گھر بھی بھیجا گیا تھا جس کو روک لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کے گھر آتشزدگی ہوئی تھی جس پر فوری قابو پا لیا گیا تھا ، آگ ان کے بیڈروم میں لگی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ کلنٹن فیملی کا یہ بیس سال پرانا گھر ہے ، کلنٹن اور ہیلری نے یہ گھر 1999 میں 1.7 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔