92 سالہ خاتون پر تشدد کرنے کے الزام میں 102 سالہ شخص گرفتار

92 سالہ خاتون پر تشدد کرنے کے الزام میں 102 سالہ شخص گرفتار
کیپشن: image by facebook

کینبرا:92 سالہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے پر اولڈ ایج ہوم کے 102 سالہ  رہائشی گرفتار کر لیا گیا ، معاملے کو بگاڑنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے نامعلوم شخص کو آئندہ ماہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ، پولیس نے مطلوبہ مجرم کے جرم کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے ۔

آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو تشدد کرنے کے جرم میں کم از کم سات برس قید کی سزا ہوسکتی ہے ,  غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پُر تشدد واقعات میں ملوث ہونے الزام میں متعدد لوگوں کو سزائیں ہوئی ہیں لیکن 100 برس زائد عمر کے شخص کو تشدد کے الزام میں سزا ہونے کا تقریبآ پہلا واقعہ ہے۔