عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بہتری

عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بہتری
کیپشن: image by facebook

کراچی:وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بہتری ، ہنڈرڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں میں نمایاں پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، آج ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 271 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

دن کے آغاز پر مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 11 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 800 سے اوپر ٹریڈ کرنے لگا ،پورے دن میں 8 ارب روپے مالیت کے 33 کروڑ شیئرز کا ریکارڈ کاروبار کیا گیا۔

سعودی عرب ادائیگیوں میں توازن پر 3 جبکہ ادھار پر تیل کے لیے 9 ارب ڈالر دے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر ایڈوانس دیے جائیں گے۔ ایڈوانس ایک سال کے لیے ہوگا۔

سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کے لیے بھی تیار ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سعودی عرب سے آئل ریفائنری کا معاہدہ ہوگا۔