صرف 10 منٹ کی مشق خوشی میں اضافے کی ضامن

صرف 10 منٹ کی مشق خوشی میں اضافے کی ضامن
کیپشن: image by facebook

لاہور : ذہنی بیماری کی تشخیص نہ ہونے کے باوجود بھی ذہنی تنائو باآسانی آپ کی زندگی سے آسودگی اور اطمینان کو نچوڑ لیتا ہے ، آپ کی طبعیت کو اطمینان بخشنے کے بے شمار طریقے درج زیل ہیں ۔

آپ کو کون سی چیز خوشی دیتی ہے، خواہ وہ کتنی ہی دنیاوی کیوں نہ ہو؟


آپ کو کس قسم کی تعریف یا رد عمل ملتا ہے؟


انتہائی اصلی خوش بختی کے لمحات کیا تھے؟


آپ کی کامیابی کیا رہیں، خواہ وہ کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہوں؟


کس چیز سے آپ کو شکر گزار ہونے کا احساس ہوا؟


آپ نے رحم دلی کا کس طرح اظہار کیا؟

یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب تلاش کر کے آپ اپنی زندگی کو ڈپریشن ، ذہنی دبائو کو دور بھگا سکتے ہیں ، اس کیفیت سے نکلنے کے لیے شواہد پر مبنی حکمت عملیوں کی کمی نہیں ہے اور 'مثبت علم نفسیات' کا نام نہاد سائنسی شعبہ جو اب 20 سال کا ہو چکا ہے وہ آپ کے موڈ کو بہتر کرنے یا طبیعت کو فرحت بخشنے کے بے شمار نسخے پیش کرتا ہے۔

سینٹرل لنکاشائر یونیورسٹی کی لکچرر سینڈی مان  نے اپنی کتابٹین منٹس تو ہیپی نیس' یعنی شادمانی کی خاطر دس منٹ میں اس حالت سے باہر نکلنے کے مختلف طریقے پیش کیے ہیں ۔