یورپ میں نئے جوہری ہتھیار نصب نہیں کیے جائیں گے: نیٹو

یورپ میں نئے جوہری ہتھیار نصب نہیں کیے جائیں گے: نیٹو
کیپشن: image by facebook

برسلز :مغربی دفاعی اتحادی  نیٹو نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق ایک عشروں پرانے معاہدے کی خلاف ورزی کے باوجود اس اتحاد کی جانب سے یورپ میں کوئی نئے جوہری ہتھیار نصب نہیں کیے جائیں گے۔

سیکرٹری جنرل ژینس سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ماسکو سوویت دور میں واشنگٹن کے ساتھ طے پانے والے جوہری ہتھیاروں میں کمی کی جس سے معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ، اس کے بعد ہی صدر ٹرمپ نے امریکہ کے اس روسی امریکی سمجھوتے سے اخراج کا اعلان کیا تھا۔