سام سنگ کے نئے حیرت انگیز موبائل کی تصویر انٹرنیٹ پر لیک

سام سنگ کے نئے حیرت انگیز موبائل کی تصویر انٹرنیٹ پر لیک
کیپشن: image by facebook

نیویارک : موبائل فون کمپنی سام سنگ کے نئے متوقع فون کی تصویر انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی ہے ، نئے موبائل فون کو کتاب کی شکل میں موڑا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کمپنی سام سنگ کے نئے متوقع فون کی تصویر انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی ہے ، فون کو فولڈ کرنے کی پوزیشن میں دکھایا گیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کو کتاب کی شکل میں موڑا بھی جا سکے گا۔

موبائل کمپنی اس سے قبل اعلان کر چکی تھی کہ وہ سالانہ سام سنگ ڈویلپر کانفرنس میں نیا سیٹ متعارف کرایا جائے گا جو اب تک کا منفرد سیٹ ہوگا۔