سعودی عرب کی پہلی خاتون بندال زائد ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب

سعودی عرب کی پہلی خاتون بندال زائد ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب
کیپشن: image by facebook

ریاض:سعودی عرب کی پہلی خاتون ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ، دمام ائیرپورٹ پر اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی پہلی خاتون بندال زائد ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ، مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہند ال زاہد نے سنہ 2011 میں ذوحا عربیہ ٹریڈنگ کمپنی کے نام اپنا کاروبار شروع کیا تھا جبکہ مشرقی صوبے کے چیمبر آف کامرس کے بزنس سینٹر کی مینیجر تعینات رہیں ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل شہزادی ریما بنت بندر السعود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک بین الااقوامی معاشرے کا حصہ ہے ، سعودی عرب میں بات اب صرف عورتوں کے حقوق کی نہیں بلکہ صنفی غیر جانبداری کی ہے، اسی لئے سعودی عرب اس وقت مثبت تبدیلی سے گزر رہا ہے۔

حال ہی میں سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو سٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے کی اجازت ملی جبکہ سعودی عرب کے سینما گھروں میں بھی فلموں کی نمائش کی گئی۔