پہلا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے آسٹریلیا کو 66رنز سے شکست دے دی

پہلا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے آسٹریلیا کو 66رنز سے شکست دے دی
کیپشن: image by cricinfo

ابوظہبی : پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 66 رنز سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم کی جانب سے 156 رنز ہدف کے تعاقب میں کینگروز 89 رنز بنا سکے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز بابر اعظم 55 گیندوں پر 68 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔

فخر زمان نے 12 گیندوں پر 14 سکور کیے جس میں دو چوکے شامل تھے ، محمد حفیظ نے 30 گیندوں پر 39 سکور کیے ، آصف علی نے دو ، حسین طلعت نے 9 سکور کیے ، حسن علی نے 17 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں کینگروز کی ٹیم صرف 89رنز بنا سکی ، کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا ، عماد وسیم اور فہیم اشرف نے تباہ کن بائولنگ کی ، عماد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔شاہین شاہ نے دو ، حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔