سابق وزیراعظم کے مسوڑوں سے خون آنا شروع ہو گیا

سابق وزیراعظم کے مسوڑوں سے خون آنا شروع ہو گیا
کیپشن: file photo

سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے مسوڑوں سے خون آنا شروع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپتال ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کے مسوڑوں سے خون آنا شروع ہو گیا ہے۔ نواز شریف کے جسم سے خون بہنا خطرے کی علامت ہے۔ نواز شریف کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد ابھی بھی کم ہی ہے۔ نواز شریف کے مسوڑوں سے خون آنے پر ڈاکٹرز ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔
مسوڑوں سے خون پلیٹ لیٹس کم ہونے کے باعث آیا۔ مسوڑوں سے خون آنے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا ہے البتہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تازہ رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے علاج کے لیے ایک باقاعدہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

نواز شریف کو آج کے دن میں دو مرتبہ پلیٹ لیٹس کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد اب زیادہ ہو رہی ہے جس سے ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔