نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر کے بعد دعائوں کی اپیل

نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر کے بعد دعائوں کی اپیل

لاہور : سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق خبروں نے جہاں سابق وزیراعظم کے گھر والوں کو پریشان کیا ہے وہیں ان کہ چاہنے والوں کو شدید پریشانی ہو ر ہی ہے ۔  گزشتہ روز سابق وزیراعظم کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ۔تشویشناک خبر کے بعد سوشل میڈیا پٌر ایک طوفان برپا ہوگیا ۔ان کے چاہنے والوں نے فوری طور پر اپنے دوستوں کو پاکستان بھر کو دعائوں کی درخواست کردی ۔

نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی مقدار دوبارہ کم ہونے کی خبر کے بعد ان کے چاہنے والؤں نے سوشل میڈیا پر ان سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے دعائوں کی  درخواست کرنا شروع کر دی ہیں ۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ " نواز شریف کے  لیے دعاکریں " 

ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی کچھ ایسا ہی لکھا گیا تھا۔  

سابق وزیراعظم کی بیماری کی خبر کے بعد نواز شریف ہیش ٹیگ  کل ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں رہا۔ جو کہ آج بھی اس فہرست میں شامل ہے ۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے قائد کے بارے میں لکھا کہ " یا اللہ پاک میرے قائد نواز شریف کو صحت اور تندرستی عطا فرما۔

  میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کے خون میں میگا کٹس لگانے کے باجود پلیٹ لیٹس کی تعداد سات ہزار تک رہ گئی ہے ۔