شہبازشریف نے نوازشریف کی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

شہبازشریف نے نوازشریف کی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق شہبازشریف کی جانب سے اپنے بڑے بھائی نوازشریف کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

شہبازشریف نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہےکہ نواز شریف کی صحت شدید خراب ہے، وہ متعدد بیماریوں کی وجہ سے بہت تکلیف میں ہیں لہٰذا انہیں پاکستان یا بیرون ملک علاج کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا بھی معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔واضح رہے کہ  سابق وزیراعظم نواز شریف چوہدری شوگر مل کیس میں نیب کی حراست میں ہیں جب کہ احتساب عدالت کی جانب سے انہیں العزیزیہ ریفرنس میں7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔