فلم ”دُرج“ شائقین کو ضرور پسند آئے گی، ماہرہ خان

فلم ”دُرج“ شائقین کو ضرور پسند آئے گی، ماہرہ خان

اسلام آباد : اداکارہ ماہرہ خان نے فلم ”دُرج“ کو ریلیزکی اجازت ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔

شمعون عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم”دُرج“ کو سنسر بورڈ کی جانب سے کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا ہے .

ماہرہ خان نے کہا کہ فلم میں انہوں نے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے اپنا 100 فیصد دیا ہے ،فلم کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے۔ فلم کل سینما گھروں کی زینت بنے گی۔