شرمیلا فاروقی کی حمزہ اور نیمل کا پیرس میں ہنی مون منانے پر تنقید

شرمیلا فاروقی کی حمزہ اور نیمل کا پیرس میں ہنی مون منانے پر تنقید

کراچی:سابق رکن سندھ اسمبلی اور اداکارہ شرمیلا فاروقی نے حمزہ علی عباسی اور نیمل کے پیرس میں ہنی مون پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی سادگی سے لیکن ہنی مون پیرس میں منایا۔

چند روز قبل اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور ہنی مون کے لیے پیرس پہنچے جس کی نیمل خاور نے تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں تاہم ان کا ہنی مون کے لئے پیرس کا انتخاب سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو ذرا نہیں بھایا۔

cca02e4c3836d449f4f83d20b9df315b

شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر اداکارہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شادی سادگی سے لیکن ہنی مون پیرس میں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے حمزہ عباسی اور نیمل کا ذاتی معاملہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے رکھی جب کہ ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔