پاکستان نے ورلڈ بینک کی رینکنگ میں بہتری کی تاریخ رقم کر دی، وزیراعظم

پاکستان نے ورلڈ بینک کی رینکنگ میں بہتری کی تاریخ رقم کر دی، وزیراعظم
کیپشن: پاکستان نے ورلڈ بینک کی ای او ڈی بی رینکنگ میں اپنی تاریخ کی سب سے بہترین ترقی حاصل کی ہے، عمران خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ بینک کی رینکنگ میں بہتری کی تاریخ رقم کر دی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کر کے اپنے منشور میں کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے ورلڈ بینک کی ای او ڈی بی رینکنگ میں اپنی تاریخ کی سب سے بہترین ترقی حاصل کی ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان کی رینکنگ 50 درجے نیچے گئی تھی لیکن اب ہم نے 28 درجے بہتری حاصل کی ہے اور ہم 135 سے 108 پر آ گئے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے محنت کر کے اس بہتری کو ممکن بنایا لیکن ہمیں اب بھی بہت آگے جانا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 2020 کے آخر تک پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کے بہترین ممالک میں شمار ہو گا۔