وسیم اکرم کو انسداد پولیو کا سفیر مقرر کردیا گیا

وسیم اکرم کو انسداد پولیو کا سفیر مقرر کردیا گیا

اسلام آباد:لیجنڈ ری کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر انسداد پولیو کا سفیر مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز عالمی یوم انسداد پولیو کے حوالے سے ایک تقریب اسلام آباد میںمنعقد ہوئی، جس میں وسیم اکرم اور کوآرڈینٹر پاکستان پولیو پروگرام نے معاہدے پردستخط کیے.

اس مو قع پر وسیم اکرم کو انسداد پولیو کا سفیر مقرر کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا تمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں،بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رہنے کا حق ہے اورتمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں.

انسداد پولیوکے دو قطرے ہی پولیو سے بچا ﺅکا ذریعہ ہیں اورپولیو کے خلاف جیت ہماری ہی ہوگی،تقریب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی شر کت کی۔