جے یو آئی کا آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان سکھر پہنچ گئے

 جے یو آئی کا آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان سکھر پہنچ گئے

اسلام آباد: جے یو آئی کی آزادی مارچ کی تیاریاں تیز! مولانا فضل الرحمان سکھر پہنچ گئے۔مولانا عبدالغفور حیدری ، اکرم درانی سمیت دیگر جے یو آئی رہنما بھی سکھر میں موجود ہیں، جے یو آئی نے اجلاس میں مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا، سندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں کو ٹھہرانے کیلئے ٹینٹ لگنا شروع۔ جے یو آئی نے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے کرین بھی بک کرالی، شہر، شہر قافلوں کیلئے کیمپ لگ گئے۔

سندھ پنجاب سرحدی چیک پوسٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ اٹک میں مارچ کو روکنے کیلئے اٹک پولیس کی جانب سے تیاریاں مکمل۔ ڈیرہ اسماعیل خان، میانوالی اور دیگر شہروں سے آنے والے قافلوں کو روکنے کیلئے بین الصوبائی روڈ پر کنٹینرز کھڑے کر دیے گئے۔