سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن نواز شریف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں، وزیراعظم

سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن نواز شریف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں، وزیراعظم
کیپشن: نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات کی ہر ممکن فراہمی کی ہدایت کر دی ہے، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن نواز شریف کی صحت کیلئے دل سے دعاگو ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات کی ہر ممکن فراہمی کی ہدایت کر دی ہے۔

855b7121f8cff639e7eb5113d208822f

واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کی طبعیت 21 اکتوبر کو خراب ہوئی اور ان کے پلیٹیلیٹس میں اچانک غیر معمولی کمی واقع ہوئی۔ اسپتال منتقلی سے قبل سابق وزیراعظم کے خون کے نمونوں میں پلیٹیلیٹس کی تعداد 16 ہزار رہ گئی تھی جو اسپتال منتقلی تک 12 ہزار اور پھر خطرناک حد تک گر کر 2 ہزار تک رہ گئی تھی۔

نواز شریف کو پلیٹیلیٹس انتہائی کم ہونے کی وجہ سے 3 میگا یونٹس پلیٹیلیٹس لگائے گئے جب کہ ان کے علاج و معالجے کے لیے ایک ڈاکٹر اسلام آباد اور ایک کراچی سے بلایا گیا۔

سابق وزیراعظم کے طبی معائنے کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ بنایا گیا ہے جس کے سربراہ سمز کے پرنسپل پروفیسر محمود ایاز ہیں دیگر ارکان میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ،ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل ہیں۔میڈیکل بورڈ سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ، گیسٹرو انٹرولوجسٹ، انیستھیزیا اسپیشلسٹ اور فزیشن پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف چوہدری شوگر مل کیس میں نیب کی حراست میں ہیں جب کہ احتساب عدالت کی جانب سے انہیں العزیزیہ ریفرنس میں7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔