نواز شریف کے مرض کی تشخیص ہو گئی

نواز شریف کے مرض کی تشخیص ہو گئی

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کیوں کم ہو رہے ہیں؟خطرناک مرض کی تشخیص کر لی گئی

نواز شریف کے مرض کی تشخیص ہو گئی

لاہور :نواز شریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک گرنے کی وجوہات سامنے آگئیں،ڈاکٹروں نے مرض کی تشخیص کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال میں زیر علاج میاں نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کرتے ہوئے پروفیسر محمود ایاز نے بتایا کہ نواز شریف کی تلی کے بے ترتیب کام کرنے سے پلیٹ لیٹس ٹوٹ رہے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو ایک دوا شروع کرا دی گئی ہے جب کہ دوسری دوا پورے جسم کے اسکین کے بعد شروع کرائی جائے گے،ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا امید ہے تین سے چار روز میں نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آئے گی۔

دوسری جانب نواز شریف کےلیے قائم میڈیکل بورڈ کی میٹنگ ہوئی جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئی ٹی پی کی دوائی کے بعد نواز شریف کے بلڈ سیلز بڑھ گئے اور ان کے پلیٹیلیٹس کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دوا کے ذریعے نوازشریف کے پلیٹیلیٹس بڑھنے کا انتظار کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی صحت سے متعلق نیا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سابق وزیراعظم کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے انہیں انجیکشن لگائے جائیں گے جنہیں منگوالیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق انجکشن لگایا جائے گا۔