نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت عدالت سے لینا ہوگی :وزیر صحت

نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت عدالت سے لینا ہوگی :وزیر صحت

لاہور :وزیر صحت یاسمین راشدنے سروسز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت نواز شریف کا علاج ان کی مرضی کے بعد شروع کیا گیا ہے ،نواز شریف کو قوت مدافعت خراب کرنے والی بیماری ہے ،انہوں نے نواز شریف کو بیرون ملک علاج فراہم کرنے کی سہولت کو عدالتی فیصلہ سے مشروط کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا نواز شریف کا ڈاکٹر وں نے علاج شروع کر دیا ہے ان کو سٹیرائڈز دئیے گئے ہیں ،پھر انہیں پلیٹ لیٹس بھی لگائے جائینگے ،پورا ٹریٹمنٹ پلان نواز شریف کی مرضی کے بعد شروع کیا جا رہا ہے ۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا 160/90 بلڈ پریشر ہے،2سے 3دن میں نواز شریف کی صحت بہتر ہو جائےگی،رپورٹ کے مطابق نواز شریف کا بون میرو بالکل درست ہے، نواز شریف کو ایک بیماری نہیں ہے، شوگر، بلڈ پریشر اور دل کا مسئلہ بھی ہے۔