وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

لاہور :سروسز ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاس ان کی صاحبزادی مریم نواز کو رہنے کی اجازت مل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مریم نواز کو ہسپتال میں والد کے پاس رہنے کی اجاز ت دے دی ،مریم نواز ہسپتال میں رہ کر والد کی دیکھ بھال کر سکتی ہیں ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت سے متعلق پنجاب حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مریم نواز کے ہسپتا ل میں والد کیساتھ رہنے کا انتظام کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔