گورنمنٹ ایم اے او کالج کے لیکچرار محمد افضل کی موت کا ذمہ دار کون ؟انکوائری مکمل

گورنمنٹ ایم اے او کالج کے لیکچرار محمد افضل کی موت کا ذمہ دار کون ؟انکوائری مکمل

لاہور: گورنمنٹ ایم اے او کالج کے لیکچرار محمد افضل کی موت کے متعلق انکوائری مکمل، انکوائری کمیٹی نے پرنسپل ایم اے او کالج ڈاکٹر فرحان عبادت یار کو محمد افضل کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ایم اے او کالج کے لیکچرار محمد افضل نے ہراسمنٹ کے جھوٹے الزامات پر چند روز قبل خود کشی کر لی تھی میڈیا پر معاملہ اٹھائے جانے کے بعد سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو جمع کروا دی ہے، جس کے مطابق گورنمنٹ ایم اے او کالج کے لیکچرار محمد افضل کی موت کا ذمہ دار پرنسپل ایم اے او کالج ڈاکٹر فرحان عبادت کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں ڈاکٹر فرحان عبادت یار کو پرنسپل کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیکچرار محمد افضل کے بے گناہ ثابت ہونے کے باوجود کلئیرنس جاری نہیں کی گئی، محمد افضل کے خلاف جھوٹی شکایت کرنے والے طالبہ کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔