ملک بھر میں کورونا پھر بے قابو ،847نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا پھر بے قابو ،847نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا پھر بے قابو ، کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب  مسلسل بڑھنے لگا ، 24گھنٹے کے دوران 847  نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے847 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 27 ہزار 63ہوگئی،مزید 12 افراد انتقال کر گئے ، اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 727 ہوگئی۔


اس وقت فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار سے  زائد ہے  جبکہ 3 لاکھ 10 ہزار 101 مریض صحت یاب ہوچکے۔


 پنجاب میں ایک لاکھ دو ہزار 467، سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 222، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 923، بلوچستان میں 15 ہزار 791، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148، اسلام آباد میں 18 ہزار 764 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 748 کیسز رپورٹ ہوئے۔