اداکارہ متیرا کو ’پاکستانی سنی لیون‘ قرار دیدیا گیا

اداکارہ متیرا کو ’پاکستانی سنی لیون‘ قرار دیدیا گیا
کیپشن: اداکارہ و ماڈل متیرا اپنے بے باک انداز کے باعث مشہور ہیں....تصویر:متیرا انسٹاگرام

لاہور:پاکستانی اداکارہ و ماڈل متیرا اپنے بے باک انداز کے باعث مشہور ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو پاکستانی شائقین معاشرے کی اخلاقی اقدار کا مذاق اڑانے کے مترادف قرار دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

5edab37f08e3e922ce45e489d8cb30dd


اب متیرا نے ایسی تصاویر شیئر کی ہے جن میں بظاہر تو کوئی بے باکی اور برائی نظر نہیں آتی لیکن پھر بھی سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی نازیبا انداز اپناتے ہوئے طنز کے نشتر برسادیے اور اداکارہ کو  ’ پاکستانی سنی لیون‘ قرار دے دیا۔

9764219fcd9881db8056f0ee252d5d29


دراصل ہوا کچھ یوں کہ اپنے ہر قول و فعل کی وجہ سے متنازع بن جانےو الی اداکارہ متیرا سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ رابطہ ٹوٹنے نہیں دیتی نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے پاکستانی سنی لیون کا خطاب دے ڈالا۔

49fc9bfab2b76c88c2e51fc39ff519e5


متیرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصاویر شیئر کی جن میں وہ نیلے رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے کافی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں اور انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ وہ سرخ رنگ کا جھنڈا ہے ،لیکن سرخ رنگ میرا پسندیدہ ہے۔‘

جیسے ہی متیرا نے اپنی تصاویر اپ لوڈ کیں تعریفوں اور تنقید کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا جبکہ اداکارہ کی تصاویر کو اب تک 9ہزار سے زائد لوگوں کی جانب سے لائیک کیا گیا ہے۔


لائبہ نامی ہینڈل کی جانب سے کمنٹ کیا گیا کہ ’اس کیپشن سے زیادہ درست کوئی چیز نہیں‘۔


شیر شاہ سوری نامی صارف کی جانب سے تو الگ ہی کمنٹ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ’ پاکستانی سنی لیون‘۔


یاد رہے کہ اداکارہ متیرا کا ایک انٹرویو میں دعویٰ تھا کہ لوگ انہیں دیکھنے کے لئے ٹی وی آن کرتے ہیں اورٹی وی والے اپنے پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کے لئے انہیں بلاتے ہیں۔ 


اپنی ہم عصر فنکاروں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’اب ہر اداکارہ آئٹم گرل ہے‘۔ اپنی پسندیدہ شخصیت کے بارے انکشاف  کیا تھا کہ انہیں ’بلاول بھٹو‘ اور’ آصف زرداری‘ پسند ہیں،کبھی سوچا نہیں کہ کس حد تک جاوٴں گی ، لیکن قابل اعتراض سین پکچرائز نہیں کرآوٴں گی‘۔

09d51f946d79a83132628721566aa3d5


 متیرا کے اس وقت انسٹاگرام پر 3لاکھ 88ہزار فالورز ہیں جبکہ وہ آج کل ایک نجی ٹی وی چینل پر گیم شو کررہی ہیں۔


خیال رہے کہ اداکارہ متیرا نے 2018 میں اپنے شوہر فلنٹ جے سے طلاق لے لی تھی جبکہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔