مریم نواز سرٹیفائیڈ جھوٹی اور کرپٹ ہیں،شہباز گل

مریم نواز سرٹیفائیڈ جھوٹی اور کرپٹ ہیں،شہباز گل
کیپٹن(ر) صفدر کو اگر پکڑنا ہوتا تو ان کو پکڑنے کے لئے ہمارے پاس بہت کچھ ہے۔۔۔سکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر کو اگر پکڑنا ہوتا تو ان کو پکڑنے کے لئے ہمارے پاس بہت کچھ ہے،مریم صفدر ڈرامہ بناتی ہیں اور وہ بہت جلد ہی فلاپ ہوجاتا ہے،نواز شریف کو واپس آکر جیل اور مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے،نواز شریف کسی کے ساتھ نہیں چل سکتے،انہیں کرپشن کرنے کیلئے کھل کر کھیلنے کا موقع چاہیے،صحافی علی عمران کی فوراً بازیابی ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو خراب کرنے میں مریم صفدر کا ہاتھ ہے،اسلام میں کسی ایسے گواہ کی گواہی نہیں مانی جاتی جو جھوٹا ہوں،کرپشن کو پکڑوا نے میں مریم صفدر کا بھرپور ہاتھ ہے،مریم نواز سرٹیفائیڈ جھوٹی اور کرپٹ ہیں،مریم نواز نے کہا کہ صفدر کو گرفتار کرنے کیلئے دروازہ توڑا گیا،صفدر اعوا ن کی گرفتاری کی ویڈیو ان کے اپنے آدمی نے بنائی،کراچی واقعہ کی یہ لوگ اپنی ویڈیو کیوں نہیں دے رہے،واقعے کی ایک ایک پولیس والے کی ویڈیو بنائی گئی،ویڈیو بنانے والے ایک ماہر شخص ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ اب مریم نواز کو نواز شریف کی تیمار داری کے لئے باہر بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے،شہباز شریف کو گھر سے کھانا آتا تھا جبکہ کیپٹن(ر)صفدر کو جیل سے ہی کھانا ملتا تھا،ان کی وجہ سے آج بھارت فوج اور سی پیک کو نشانہ بنارہا ہے،اب یہ لوگ بتائیں نواز شریف فالتو ہیں یا کچھ اور ؟۔عمران خان حکومت میں ہوں یا نہ ہوں ان کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے،کمرے کے اندر سے دروازہ کس نے توڑا اس کی وضاحت مریم نواز کو کرنی ہے.

گلوبٹ نےتوبہ کرلی اور وہ سیدھے راستے پر آچکا ہے جبکہ گزشتہ 40سال سے 2ٹبر  سیاست میں ہے،مریم نواز چاہتی ہے کہ ان کی ہر بات اور ڈرامے پر یقین کیا جائے،مسلم لیگ ن کی موجودہ حالت کے ذمہ دار نواز،شہباز اور مریم نواز ہیں،3 یا 4 کردار ایسے ہیں جنہوں نے خاندان کی کرپشن کو عیاں کیا۔