پشاور اور کوئٹہ کے جلسے کے لئے دعا گو ،حالات بہت خراب ہیں:شیخ رشید

پشاور اور کوئٹہ کے جلسے کے لئے دعا گو ،حالات بہت خراب ہیں:شیخ رشید
کیپشن: 31دسمبر سے 20فروری تک مکمل جھاڑو پھر جائے گا۔۔۔سکرین گریب نیوز نیوز

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ برحق ہے،اس کے حق میں ہوں،پشاور اور کوئٹہ کے جلسے کے لئے دعا گو ہوں،حالات بہت خراب ہیں،پاک فوج سے 90فیصد قوم پیار کرتی ہے،10فیصد لوگ مایوس اور شکست خوردہ ہیں۔


تفصیلات کے مطابق لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے ہفتہ وار گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کہا وہ مشاورت کے لئے تیار ہیں،این آر او کے لئے نہیں،سیاستدان الیکشن کے لئے ہروقت تیار ہوتا ہے،پاکستانی سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ ہوسکتی ہے،شہباز شریف نے آکر غلطی کی ،وہ باہر رہ کر موج میلہ کرتے ،شہباز شریف نے جو تجزیہ کیا وہ درست نہیں تھا،عدالتوں کے احکامات پر تبصرہ نہیں کرتا،وہ درست فیصلہ کرتی ہیں۔


شیخ رشید نے مزید کہا کہ ن لیگ فرنٹ فٹ پر آکر کھیل رہی ہے،دہشگردی کے لئے لوگ پاکستان میں داخل ہوچکے ہیں،دہشتگردی کو روکنا ہمارے فرائض میں شامل ہے،12اکتوبر سے مزید 8ٹرینوں کی نجکاری کررہے ہیں،31دسمبر سے 20فروری تک مکمل جھاڑو پھر جائے گا،اصل مسئلہ مہنگائی ہے اور 4ماہ کے اندر عمران خان مہنگائی کو مکمل کنٹرول  کرلیں گے۔


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ خود کو پہلوان سمجھتے ہیں وہ ٹارزن کی پکڑ میں آنے  والے ہیں،پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے،ٹی ٹی پی کے پاس بھارت کا پیسہ ہے اور وہ مکمل سرگرم ہیں،پیپلز پارٹی ایک بہتر سوچ پر کھیل رہی ہے،مریم نواز نے 10ماہ اور نواز شریف نے ایک سال انتظار کیا،ان کے پاس سیاست میں آنے کے والے کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔