سکیورٹی کی ذمہ دار حکومت،عمران خان15جنوری سے پہلے استعفیٰ دے دینگے:مریم نواز 

سکیورٹی کی ذمہ دار حکومت،عمران خان15جنوری سے پہلے استعفیٰ دے دینگے:مریم نواز 
کیپشن: مریم نواز نے لاہور سے کوئٹہ روانگی کے دوران ہوائی جہاز میں اپنی سالگرہ منائی۔۔۔تصویر سوشل میڈیا

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئیں اور کہا کہ سکیورٹی کی ذمہ دار حکومت ہے، ناخوشگوار واقعہ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گی، جبکہ عمران خان 15جنوری سے پہلے استعفیٰ دے دیں گے۔


تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کل ہونے والے پاکستان ڈیمو کریٹک(پی ڈی ایم) کے جلسہ کے لئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئی ہیں۔


 کوئٹہ پہنچنے کے بعد مقامی ہوٹل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی ذمہ دار حکومت ہے، ناخوشگوار واقعہ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گی،اگر جلسہ ملتوی کردیں تو کیا تھریٹ ختم ہوجائے گا۔


صحافی نے سوال کیا کہ  شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کوضمانت اس لیے دی ہے کہ والد کی دیکھ بھال کریں۔ جس کا جواب دیتے ہوئے  مریم نواز نے کہا کہ کون شہباز گِل میں انہیں نہیں جانتی۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان 15جنوری سے پہلے استعفیٰ دے دینگے،عمران نیازی کو اکثریت نہیں عسکریت کی سپورٹ تھی وہ بھی ختم ہورہی ہے۔


قبل ازیں مریم نواز نے لاہور سے کوئٹہ روانگی کے دوران ہوائی جہاز میں اپنی سالگرہ منائی،مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن (ر)صفدر اور دیگر کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔

d81f3120a5831e6652b914d9409a5a9a

‏مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف  نے کوئٹہ پہنچ کر سابق وزیر اعلی ثنا اللہ زہری اور صدر مسلم لیگ (ن) بلوچستان جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے  بھی ملاقات کی۔

312cead6b151e449bcda3ab0d367f262


یاد رہے کہ متحدہ اپوزیشن کا کل کوئٹہ میں جلسہ ہوگا جس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف،مریم نواز،بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔