نواز شریف 15جنوری سے پہلے پاکستان میں ہونگے:فواد چودھری

 نواز شریف 15جنوری سے پہلے پاکستان میں ہونگے:فواد چودھری
کیپشن: نواز شریف بھارتی بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔۔۔سکرین گریب نیو نیوز

لاہور:وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف 15جنوری سے پہلے پاکستان میں ہونگے،جیلوں میں رکھنے کا شوق نہیں،پیسے واپس کریں اور جائیں،پارلیمنٹ کہیں نہیں جارہی،سب اپنی تنخواہ پر کام کریں،ڈرون ٹیکنالوجی پر کام کررہے  ہیں اور محکمے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جبکہ آج ہم کورونا کا سامان منگوا رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  لوگوں کو بیوقوف نہ سمجھیں ،سندھ پولیس کو بلاول ہائوس سے ہدایات ملیں،فیصل آباد میں میڈیکل یونیورسٹی بنارہے ہیں،نواز شریف کا خطاب پیمرا میں ہم نے نہیں رکوایا،آزادی صحافت کے ساتھ کھڑے ہیں۔


کیا بلاول ہائوس سے پیغامات نہیں دیئے گئے کہ آپ یہ کریں ،یہ کریں،نواز شریف بھارتی بیانیہ پھیلا رہے ہیں،حسن نواز کے اپارٹمنٹ کی قیمت بلین ڈالرز  سے زیادہ ہے۔