عوام نواز شریف کو مسیحا سمجھتے ہیں: مریم نواز

عوام نواز شریف کو مسیحا سمجھتے ہیں: مریم نواز
کیپشن: screenshot

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اس لیے اُن کی آواز پورے ملک میں گونج رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام نواز شریف کو مسیحا سمجھتے ہیں۔ کراچی واقعہ کے بعد وزیر اعظم منظر سے غائب ہیں۔ نواز شریف ملک میں نہ ہوتے ہوئے بھی چھائے ہوئے ہیں۔ آٹا، چینی اور ادوایات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

کوئٹہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نے کہا کہ سکیورٹی کی ذمہ دار حکومت ہے، ناخوشگوار واقعہ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گی، اگر جلسہ ملتوی کر دیں تو کیا تھریٹ ختم ہوجائے گا۔ 

صحافی نے سوال کیا کہ شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کو ضمانت اس لیے دی ہے کہ والد کی دیکھ بھال کریں۔ جس کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کون شہباز گِل میں انہیں نہیں جانتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 15 جنوری سے پہلے استعفیٰ دے دینگے،عمران نیازی کو اکثریت نہیں عسکریت کی سپورٹ تھی جو بھی ختم ہو رہی ہے۔

قبل ازیں مریم نواز نے لاہور سے کوئٹہ روانگی کے دوران ہوائی جہاز میں اپنی سالگرہ منائی، مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو حق اور سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ اب عمران خان کو این آر او کی ضرورت ہے۔ کراچی واقعہ کی انکوائری کی ضرورت نہیں، سارے واقعہ کی لائیو رپورٹنگ ہوئی ، سب کو علم ہے۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں کل ہونے والے پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کے جلسہ کے لئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئی ہیں۔