کیا آمنہ الیاس خفیہ نکاح کر چکی ہیں ؟

کیا آمنہ الیاس خفیہ نکاح کر چکی ہیں ؟


کراچی: مایہ ناز ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کی ڈائریکٹر داور کے ساتھ خفیہ نکاح کی خبروں کو  تقویت ملی ہے اور ان دونوں کو اکثر ساتھ دیکھا جا رہا ہےجبکہ یہ دونوں سب خبروں سے بے پرواہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے پیار جتانے میؒں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آمنہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر کی جس پر کیپشن لکھا ۔ ’’مجھے محبت ہورہی ہے‘‘۔ اس پوسٹ پر کمنٹ کرنے ہوئے ڈائریکٹر داور نے لکھا  ’’مجھے تو محبت ہوگئی ہے‘‘

اس سے ایک ہفتہ قبل آمنہ الیاس کی سالگرہ کے موقع پر داور نے ان کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی۔پوسٹ میں داور نے لکھا ’’میں نے اب تک جتنے افراد کے ساتھ کام کیا، ان سب میں بہترین اداکارہ لیکن اگر شکل بھی اتنی اچھی ہوتی تو کیا ہی بات ہے‘‘۔داور نے ایک اور تصویرشیئرکی جس میں وہ آمنہ چشمہ پہنے ہوئے تھیں۔ اس پوسٹ پر آمنہ نے محبت کا ایموجی پوسٹ کیا۔

میڈیا میں ایسی خبریں بھی آرہی ہیں کہ آمنہ اور داورسادگی سے نکاح کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور ابھی تک دونوں فریقین نے اس کی تصدیق یا تردید بھی نہیں کی ہے۔