پی ڈی ایم جلسہ میں کل کیا ہونیوالا ہے؟

pdm jalsa,quetta
کیپشن: pdm jalsa,quetta
سورس: https://www.politicpk.com/ppp-jalsa-parade-ground-islamabad-today-live/


کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے آج کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، جلسے میں شرکت کے کیلئے تمام رہنما کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ آمد آج متوقع ہے جبکہ میاں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے جلسہ سے خطاب کریں گے ، حکومت کی جانب سے جلسے کی سیکورٹی کے لئے 4ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔


 تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پی ڈی ایم کے جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔آج دن بھر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی صوبائی قیادت ایوب اسٹیڈیم کے چکر لگا کر جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیتے رہے ۔


 جلسے میں شرکت کے لئے پی ڈی ایم کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن قلات سے اپنی گاڑی میں کوئٹہ پہنچ گئے ، کوئٹہ پہنچنے پر جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں ان کا استقبال کیا ۔ 


اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف کوئٹہ پہنچی تو ائیرپورٹ پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سمیت کارکنوں کی ن لیگ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا ۔

 اس کے علاوہ قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب احمد خان شیرپائو اورپاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی جلسے میں شرکت کے سلسلے میں کوئٹہ پہنچے جن کا پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے استقبال کیا ۔