ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کا سری لنکا کو فتح کیلئے 172 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کا سری لنکا کو فتح کیلئے 172 رنز کا ہدف
سورس: PHOTO: Twitter

شارجہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو فتح کے لیے 172 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے ۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے جواب میں بنگلا دیش  نے محمد نائم کے 52 گیندوں پر 62 رنز اور مشفق الرحیم کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 171رنز بنائے دونوں ٹیمیں کوالیفائر راؤنڈ کے بعد آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔

                                                                                    

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چوتھا اور سب سے بڑا میچ آج سات بجے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں فتح کے لیے تیار ہیں۔ پاک بھارت میچ پر پوری دنیا کی نظریں ہیں۔ 

گزشتہ روز ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا جب کہ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی جب کہ ایونٹ کا اہم میچ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔